کابل/ اشک آباد:ترکمان،افغانستان،پاکستان،بھارت گیس پائپ لائن پر تعمیر کا کام 13 دسمبر میں ترکمانستان میں شروع ہو گا اس میں افغان صدر اشرف غنی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے یہ گیس پائپ لائن 1735 کلو میٹر طویل ہو گی اور اس پر لاگت کا تخمینہ 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اس پر امریکہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک سرمایہ کاری کریں گے جبکہ ترکمانستان کی سرکاری گیس کمپنی یہ پائپ لائن تعمیر کرے گی ماہ اگست میں ترکمانستان کو تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ تین سالوں میں مکمل ہو گی 2018 سے پورے خطے کو ترکمانستان گیس کی سپلائی شروع ہو جائے گی دسویں ہزار لوگوں کو اس پائپ لائن پروجیکٹ کے ذریعے روزگار ملے گا اور علاقائی ترقی میں یہ شاندار کارنامے انجام دے گی اور خطے میں توانائی کے بحران کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا افغانستان کو راہداری کے مد کروڑوں ڈالر کی سالانہ آمدنی ہو گی تقریبا700 کلو میٹر گیس پائپ لائن افغانستان سے گذرے گی اور تقریبا اتنا ہی فاصلہ پاکستان اور خصوصا بلوچستان سے گذرے گی اور سندھ صوبے کے راستے سے بھارت داخل ہو گی اندازہ ہے کہ اس گیس پائپ لائن سے خطے کی ضروریات 30 سالوں تک پوری ہوں گی اور یہ33 ارب کیوبک میٹر گیس سپلائی گیس کی سپلائی دسمبر 2018 میں متوقع ہے