|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2015

کوئٹہ:  بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن نے کوئٹہ میں 6 روزہ سماعت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی کمیشن نے سات لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جبکہ نولاپتہ افراد کے کیسز ناکافی شواہد اور اہل خانہ کی عدم پیروی پر خارج کردئیے گئے جسٹس (ر) ڈاکٹر غوث محمد کی سربراہی میں سات رکنی کمیشن سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں بلوچستان سے لا پتہ ہونے والے افراد کے کیسز کی سماعت23نومبر سے 28نومبر تک کی سماعت کے دوران کمیشن نے صوبے کے علاقوں کوئٹہ، ،قلات، ،خضدار ،،کیچ مستونگ ،، نوشکی ،،گوادر ،،سبی ،،قلعہ سیف اللہ، ،واشک ،،ڈیرہ بگٹی اور بولان سے کل 86 لاپتہ افراد کے کیسزسنے کمیشن نے کیسز کی سماعت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لاپتہ افراد کے حوالے معلومات کی کمیشن کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق دوران سماعت سات لاپتہ افراد ٹریس ہوئے ان کے حوالے سے کمیشن کو معلومات حاصل ہوگئیں،،،جبکہ نو لاپتہ افراد کے کیسزناکافی شواہد اور اہل خانہ کی عدم پیروی پر خارج کردئیے گئے۔