|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان میں ترقی و خوشحالی علمی سیاسی شعور اتحاد ویکجہتی اور بھائی چارے کی نئی رائے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیاسی شعور پختگی و سنجیدگی اور بلوچستان کے عوام سے محبت کی ترجمانی کرتی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کلی شابو میں نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حمید ایڈووکیٹ ‘ حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ میر حاصل جمالدینی ‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ ڈاکٹر دوست محمد لانگو ‘ عبدالصمد بلوچ ‘ علی احمد لانگو ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ حافظ خلیل البلوشی ‘ عبیدلاشاری ‘ ملک منظور شاہوانی ‘ نصراللہ لانگو ‘ چیئرمین عزیز لانگو ‘ حاجی اسماعیل لانگو ‘ ظاہر ظہیر‘ مولوی اسحاق لانگو ‘ امیرحمزہ لانگو ‘ نیاز لانگو ‘ ماسٹر رحمت اللہ نے بھی خطاب کیا گزشتہ روز ہزار گنجی پارک سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کی بلوچستان میں بے لوث عوامی خدمات ‘ ترقیاتی کاموں اور امن وامان کی بحالی کی حمایت میں ایک عظیم الشان موٹرسائیکل ‘ رکشہ ریلی کا انعقاد ہوا جو کہ ہزار گنجی پارک سے شروع ہو کر سریاب روڈ ‘جوائنٹ روڈ ‘ چمن پھاٹک ‘ ہدہ جیل روڈ ‘ سمنگلی روڈ ‘ شہبازٹاؤن ‘ کلی اسماعیل ‘ چمن ہاؤسنگ ‘ ایئرپورٹ روڈ ‘ کلی عالم خان سے ہو کر کلی شابو میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ریلی اور جلسہ میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نیشنل پارٹی کی موجودہ اتحادی قوت نے عوامی اور جمہوری اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس سے پہلے بھی تمام قومی ‘ مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے بلوچستان کی عوام پر حکمرانی کی اور صرف کرپشن کمیشن اور عوام سے لاتعلق رہنے کی حد تک رہی اور بلوچستان کو معاشی تعلیمی پسماندگی بے روزگاری جہالت اور بدامنی کے گراں قدر تحفے دیتے ہوئے بلوچستان کی عوام کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے اقتدار سے پہلے بلوچستان کے تمام اضلاع نو گوایریا میں تبدیل ہو چکے تھے معاشی اور تعلیمی پسماندگی ‘ اغواء برائے تاوان ‘ کرپشن اورکمیشن عروج پر مقامی انتظامیہ سیاسی حوالے سے یرغمال ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں کا ہر طرف ماحول تھا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل ووسائل ‘ حق حاکمیت تمام قوموں کی برابری کی سطح پر شناخت اور تشخص کی جدوجہد کی اور نیشنل پارٹی میں عام انتخابات کے بعد اقتدار کو چیلنج سمجھ کر صوبہ میں اعلیٰ گورنس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں متعین کرکے بلوچستان کے عوام احساس محرومی اور خوف سے نکال کر اتحاد و یکجہتی راوادی اور بھائی چارے کی طرف گامزن کرتے ہوئے بلوچستان کی تقدیر کو میرٹ ڈسپلن امن اور تعلیم سے مشروط کر دیا اور آج نہ صرف بلوچستان کے عوام بلکہ پورے ملک کے عوام بلوچستان حکومت کی گڈگورنس کی مثال دیتے ہیں میر خالد خان لانگو نے کہا کہ خالق آباد سمیت بلوچستان بھر میں یکساں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کا مشن ہے سابق ناظمین عبدالصمد بلوچ ‘ علی احمد لانگو نے جلسہ میں مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کے کوئٹہ حلقہ نمبر 4 اور 5 میں ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست اقدام قرار دیا دریں اثناء میرخالد خان لانگو نے کلی شابو اور کلی عالم خان کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ ہماری سیاست عوام اور انسانیت پر یقین رکھتی ہے جہاں تک ممکن ہو سکے گا امن انسانیت اور بلوچستان کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے جس پر جلسہ میں موجود عوام نے ان کی عوام دوست اور انسانیت دوست پالیسیوں پر ان خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا جلسہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حافظ خلیل البلوشی نے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی کلی شابو یونٹ کے سیکرٹری ظاہر لانگو نے جلسہ میں مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کلی شابو اور گردونواح مسائل سے دوچار ہے مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو کلی شابو کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی فنڈ کا اعلان کریں تاکہ یہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کمی آسکے۔