کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے مظلوم طبقے کو ایک جھنڈے تلے متحد کردیا پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہید کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اشرف کاکڑ تھے۔ جلسہ سے حاجی اشرف کاکڑ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر قاسم خان اچکزئی ،سیداقبال شاہ ، ،حمیدکاکڑ،سابق صوبائی وزیر جعفر جارج ،غلام جیلانی شاد،حفیظ مینگل ، جہانگیر ترین ،کامریڈ علی باران ،ثناء اللہ جتک ، سفر زہری ، ناصرآغا،پروین مینگل ،شاہ جان گجراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے استحصالی قوتوں کے خلاف عوام کو زبان دی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے لیکن اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیاپیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا بے آئین ملک کو آئین دیا اور عوام کے حقوق کے لیے تختہ دار کو چوما لیا شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی پر چڑھ گے مگر عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے بانی رکن و مرکزی رہنما حاجی اشرف کاکڑ نے کہا کہ شہید بھٹو نے اس وقت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی جب پاکستان کے مفادات کا سودا کیا جا رہا تھا اور جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلہ جا رہا تھا غریب عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم تھے ان کے مقدر کے فیصلے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس ہوتے تھے غریب ، غریب تر اور امیر ، امیر تر ہو رہا تھا شہید بھٹو نے ان حالات میں اپنے عوام کو اس طرح آواز دی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی نے گوادر کو 90ہزار روپے میں خرید کر پاکستان میں شامل کیا یہ یہاں کے عوام کی ملکیت ہے جس پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پاک چائنا کوریڈور کا فیصلہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو اور آصف علی زردار ی کے دوراقتدارمیں ہوا تھا جس میں کسی قسم کی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی اڑتالیسوین یوم تاسیس نے سب سے بڑی تقریب ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں منعقد ہوئی جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزیر محترمہ غزالہ گولہ ضلعی صدر میر داؤد خان عمرانی سید خادم حسین شاہ ڈاکڑ احمد حسین پندرانی سید عبداﷲ شاہ شان ثابت ابڑو عبدالمالک جتک سلیمان خان کھوسہ میر نیاز احمد عمرانی سید یار محمد شاہ محمد الیاس کھوسہ احسان اکرم عمرانی محمد ایاز مستوئی پیپلز یوتھ کے صوبائی رابطہ سیکریڑی منور خان لانگو خیر محمد بھنگر نصراﷲ رڈ دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک سے آمریت کے خاتمے جمہوری کی بقاء کی خاطر گالی اور گولی کی سیاست کا راستہ الگ کردیا ہے لیکن خفیہ قوتوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے سامنے مارشلاء کو سامنے لاکر کھڑا کردیا ہے پیپلز پارٹی شہیدو ں کی جماعت ہے شہید ذولفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری نے گیارہ سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کی زبان کٹ گئی لیکن پیپلز پارٹی کے فلسفے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں انہوں نے کہاکہ ظالموں کے ٹولے سے کہتے ہیں تاریخ سے سبق سیکھو آنکھیں بند رکھوں گے تو شکست سے دوچار ہو جاؤں گے انہوں نے کہاکہ سرمایہ دار صنعتی سوچ رکھنے والے اسٹیل ملز پی آئی اے کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی مزدورں کا معاشی قتل ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار نہایت اہم ہے اور کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے جاگیرداروں نوابوں وڈیروں سے عوام کو آزاد کرنے اور ووٹ کا حق دلانے کیلئے 1970میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور کہاکہ بلوچستان میں دو سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کیلئے لر رہے ہیں عوام درپدر ہیں صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبائی حکومت نے تین سالوں میں بلوچستان کے سب سے بڑے نہری اضلاع نصیرآباد جعفرآباد کی کینال پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کی تعمیر ومرمت تک نہیں کر سکی ہے اور نہ ہی اوچ پاور پلانٹ سے بجلی دی گئی ہے جس سے کسان زمیندار معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان کے کسانوں زمینداروں کو زرعی اصلاحات کے تحت زرعی زمینیں جاگیرداروں وڈیروں سے چھین کردی ہیں جبکہ صنعتی سرمایہ دار سوچ رکھنے والوں نے کسانوں زمینداروں کا معاشی قتل کے کے ثابت کردیا کہ میاں نواز شریف سرمایہ دار سوچ کے مالک ہیں 48یوم تاسیس کے موقع پر نگر تقسیم کیا گیا اور رات کو محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔