واضح رہے کہ پاکستان کے تینوں کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں.
انگلینڈ کے الیسٹرکک ٹیسٹ ٹیم میں چوتھی دفعہ شامل ہوئے ہیں اور بطور کپتان 2013 کے بعد دوسری دفعہ ان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے ہی اسٹورٹ براڈ اس سے قبل چار دفعہ 2009 ، 2011 ، 2012 اور 2014 میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہو چکے ہیں.
آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ور ڈیوڈ وارنر مسلسل دوسری دفعہ اس ٹیم کا حصے بنے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز کو سونپی گئی ہے، ان کی قیادت میں آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں تلکارتنے دلشان(سری لنکا)، ہاشم آملہ(جنوبی افریقہ)، وکٹ کیپرکمار سنگا کارا(سری لنکا)، اسٹیون اسمتھ(آسٹریلیا)، روس ٹیلر(نیوزی لینڈ)، ٹرینٹ بولٹ(نیوزی لینڈ)، محمد شامی(ہندوستان)، مچل اسٹآرک(آسٹریلیا)، مستفیض الرحمٰن(بنگلہ دیش)، عمران طاہر(جنوبی افریقہ) جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہوں گے.