|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2015

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شہدا کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جائے گاکوئٹہ سمیت سات اضلاع میں دفعہ 144کے نافذ کا فیصلہ کرلیا ،چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی کوئٹہ میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر دو جلوس نکالے جائیں گے ،ایک جلوس علمدار روڈ سے نکالا جائے گا جو بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،دوسرا جلوس ہزارہ ٹاون میں نکالا جائے گا ۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن(ر) اکبر حسین درانی کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پر کوئٹہ سمیت سات اضلاع میں دفعہ 144نافذ کی جائے گی دفعہ 144کے تحت تین دسمبر کو کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ چہلم امام حسین پر کوئٹہ میں دو ہزار پولیس ،32پلاٹوں ایف سی اور شہر کے پہاڑوں پر ڈیڈھ سو لیویز اہلکار تعینات کئے جائیں گے،،جبکہ جلوس کی سیکورٹی کیلئے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی جائے گی تاہم موبائل سروس بحال رہے گی ۔