|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2015

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار میں شامل دونوں جماعتیں دوست ہیں معاہدے معاہدے ہوتے ہیں اصلی ہو یا نقلی مگر وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کیساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدے نہ نبھاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج خود کرپشن میں مصروف ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور حقوق کی جنگ لڑیں ہے مگر اب بھی عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کیونکہ ڈھائی سال کے دوران اب تک کوئی ترقیاتی عمل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی نیا میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے میر صادق عمرانی نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا اقتدار میں شامل نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں دوست ہیں اس لئے مری معاہدے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا تاہم البتہ یہ ضرور کہوں گا کہ معاہدے معاہدے ہوتے ہیں چاہئے وہ اصلی ہویا نقلی وفاق نے کبھی بلوچستان کیساتھ اپنے وعدے اور معاہدے نہیں نبھائے ۔