کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریوں کا احساس ہے آج یہاں جتنے بھی سیاسی قوتیں ہے اے این پی کے پلیٹ فارم سے نکلے ہیں فخر باچا خان اور خان عبدالولی خان صرف پشتونوں کی نہیں بلکہ تمام محکوم اقوام کے علمبردار تھے بد قسمتی سے پشتونوں کو دین مبین اور قوم کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے ہم آج بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ واحد جماعت آپ کی ہے جو قوم کے اجتماعی سیاسی، جمہوری معاشی حقوق کی خاطر زور آور بالادست قوتوں سے نبر د آزما ہیں گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصولی موقف کے باعث پنجاب کے حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹ گئے جبکہ اس اہم ایشو پر قوم کے نام پر سیاست کرنیوالے معنی خیز خاموشی اختیار کئے ہوئے۔ ذاتی گروہی خاندانی مفادات کے باعث پشتونوں کے دیرینہ اور حل طلب ایشوز سے اسمبلی کے فلور پر مکمل پسپائی اختیار کئے ہوئے جبکہ گلی کوچوں میں پشتونوں کو بے وقوف بنا نے کیلئے روایتی، مصنوعی اور جذباتی نعروں کے ذریعے دھوکہ دینے کی کوشش ہو رہی ہیں لیکن یہ آمر خوش آئند ہے کہ پشتونوں نے ان کا اصولی چہرہ پہچان لیا لیاقت داوی جیسے مخلص رہنماؤں کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج نوجوان جوق درجوق پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالشکور کاکڑ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ چیئرمین ملک نعیم خان بازئی، جمال الدین رشتیا، عبیداللہ عابد، رشید خان ناصر، ملک ابراہیم کاسی، عصمت اللہ بازئی، حاجی جبار کاکڑ، سید نعمت آغا، قیوم آغا، اسما عیل داوی، سید بدرالدین، سید عبدالباری، چیئرمین رحمت اللہ داوی، سید عبدالباری، غلام محمد کاسی، حاجی اختر محمد داوی اور سید محمد نعیم آغا نے پارٹی رہنما حاجی لیاقت داوی کی پہلی برسی کے موقع پر کربلا میں تعزیتی اجتماع سید بدرالدین آغا کی رہائش گاہ کلی کربلا میں شمولیتی اجتماع اور کلی داویاں سملی نئے شامل ہونیوالوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر کلی کربلا میں80 افراد کلی داویاں سملی میں22 افراد،کلی سیدان سے17 ،یاسر کاسی، ناصر کاسی کی قیادت میں9 افراد جبکہ کلی خان احمد جان سے عتیق اللہ کاکڑ ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دوستوں کی شمولیت سے عوامی نیشنل پارٹی مزید فعال ومنظم ہو گی۔ فکر باچا خان کے سوا تمام وعدے اور دعوے عوام پر عیاں ہو گئے وطن خوشحالی اور ترقی کیلئے ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد کی۔ یہاں کے غریب عوام کو ووٹ کا حق دلایا۔ پشتونوں کو قومی شناخت دلایا گیا کالاباغ ڈیم جیسے پشتون دشمن منصوبے کو بننے نہیں دیا حالیہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ کو منظور کر ایا پشتونخوامیں یونیورسٹیوں کا جال بچھایا ۔ باچا خان ائیر پورٹ پشتو زبانی کو سرکاری سکولوں میں لازمی مضمون قراردیدیا یہ وہ اقدامات تھے جس پر زور آور قوتیں نا خوش ہیں اور2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کو عوام کے پاس جانے سے روک دیا اور اس کی جگہ مصنوعی اور ابن الوقت ٹولیوں کو اقتدار پر براجمان بٹھا دیا بعد ازاں قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔