|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2015

کوئٹہ :  جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی اورمعاشی ہیں حکمران عوام کو اعتماد میں لیں حکمران اتحاد کا انتشاربلوچستان کے حالات کو دوبارہ انتشار کاشکار کر رہاہے عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف جارہے ہیں ۔ اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے پسماندگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔عوام کوصحت تعلیم روزگار انصاف کی سہولتیں میسر نہیں حکمران اوران کے بچوں کو ہر قسم کی وی آئی پی سہولیات میسر نہیں ۔سازش کے تحت امت کے درمیان یکجہتی واتحادپارہ پارہ کی جار ہی ہے ۔جمہوریت کے نام پر آمریت کے پیداوار نے ملک وعوام کو برباد کر دیا ہے ۔ پاکستان کو سیکولر لادین بننے کی سازش ہورہی ہیں ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کے دل مطمئن ہوں گے کہ ہم اچھی پارٹی میں آئے ہیں ۔ہم سب ایک اسلامی رشتے میں منسلک ہیں ۔بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے پہلے بھی کردار اداکیا تھا آئندہ بھی ہر فورم پر بھرپور کردار اداکریں گے ۔ جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل ہونے والے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجپائی میں عوامی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ظاہر خان مشوانی ،یحیٰ خان مشوانی اورحاجی نور علی سمالانی کی قیادت میں درجنوں قبائلی سیاسی عمائدین اورنوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،یوسی پنجپائی کے چیرمین جمیل احمد مشوانی ،حافظ نور علی ،قیوم کاکڑ،ماسٹر محمد رفیق، امین اللہ درانی ،الف خان شاہوانی ،ماسٹر جمالدین ودیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں دیگر جماعتوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے انتخابات میں تو وعدے کرتے ہیں مگر کامیابی کے بعد عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیتے ہیں ۔جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کی ہیں کرپشن موروثیت ،تعصب اور نفرت سے پاک صرف جماعت اسلامی ہیں پارٹیوں پر خاندانوں نے قابض ہوکر عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم کر دیا ہے ہماری کامیابی صرف اسلامی نظام میں ہے صالح دیانت دار عوامی اسلامی قیادت ہی قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ۔ وسائل سے مالاما ل ملک وخزانوں سے بھرے ہوئے بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں بدقسمتی سے اس ملک میں صرف وزراء بیوروکریسی خوش جبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔مسائل کے حل کیلئے اقتدار صالحین کے ہاتھ میں دینا ہوگا کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی قوانین ناپید ہیں دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس آج صبح آٹھ بجے الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈکوئٹہ طلب کیا ہے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گے ذمہ داران سے بروقت شرکت کی استدعاکی گئی ہے ۔