|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت مینگل ہاؤس سریاب روڈ میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور زیر غور آئے بلوچستان کے بہت سے مسائل پر دونوں پارٹیوں میں اتفاق پایا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بھی ایسے اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔