کوئٹہ: کوئٹہ شہر سے تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر نے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ رواں ماہ کے دوران تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی شفٹ کیا جائیگا حکومت بلوچستان نے محکمہ کیو ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء ہزار گنجی بس اڈے کو منتقل کر نے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے اس حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نے محکمہ کیو ڈی اے کو ہدایت جاری کر دی کہ ہزار گنجی میں ٹرانسپورٹروں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اور اس صورتحال میں ہزار گنجی میں کام کی رفتار بھی تیز ہو گئی اور رواں ماہ کے دوران شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نے اس مسئلے پر بحث کی اور کہا کہ کوئٹہ شہر سے ٹریفک کی روانی رواں دواں رکھنے کیلئے بس اڈوں کو ہزار گنی شفٹ کیا جائے تاکہ تاجروں کو بھی مشکلات نہ ہو ذرائع نے بتایا حکومت ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ ہزار گنجی میں سہولیات دینے کے بعد بس اڈوں کو شفٹ کیا جائیگا اور اس سلسلے میں سپنی روڈ پر قائم عارضی منی ویگنوں کا اڈہ بھی جبل نور کے قریب پشتون علاقوں سے آنیوالے ٹرانسپورٹروں کیلئے اڈہ مکمل کر نے کا آخری مراحل میں ہے اور پشتون بیلٹ سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں نے سپنی روڈ سے شفٹ ہونے کیلئے عندیہ دے دیا تاہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ سے رابطہ ہوا انہوں نے بتایا کہ بس اڈوں کی ہزار گنجی منتقل ہونے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم ہمیں معلوم نہیں کہ بس اڈوں کو کس دن اور کس تاریخ پر منتقل کیا جائیگا۔