|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2015

ژوب  : ژوب سیکورٹی فورسسزکی کاروائی دو افراد گرفتار آٹھ پک اپ اوردس عدد موٹر گاڑی ،پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل لے لیں تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسسز نے نیم پڑاو چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ آٹھ پک اپ،دس عدد کار گاڑیاں اور پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل میں لے لیں اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑیاں افغانستان سے لائی جارہی تھیں جبکہ فورسسز نے ملزمان سے چارعدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں ژوب پولیس نے مینا بازار میں کاروائی کرتے ہوئے فرید نامی شخص کی چوری شدہ موٹر سائیکل برامد کرلی