کوئٹہ :لو چستان ہا ئیکورٹ کے احکا ما ت پر میٹروپو لیٹن کا رپوریشن ،ضلعی انتظا میہ و دیگر کی جا نب سے کو ئٹہ کے علا قے جناح روڈ پر غیر قا نو نی تعمیر ہو نے والی عما رت کی چو تھی منزل کو گرا دیا گیا جبکہ وہاں مو جو د نجی مو با ئل کمپنی کے ٹاور کو بھی ہٹا دیا گیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ شے حق بلو چ ، اے سی سٹی طا رق مینگل ،میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کے نقشہ برا نچ کے چو ہدری عا طف ،چیف آ رکیٹیکٹ عبدالعزیز کا کڑ گزشتہ روز مذکو رہ عما رت گئے اور اپنی نگرا نی میں اسے گرا نے کے کا م کا آغاز کیا ٹیم کے ارکا ن نے غیر قا نو نی طو ر پر تعمیر کئے جا نے والی چو تھی منزل کو گرا نے سمیت وہاں مو جو د نجی مو با ئل کمپنی کے ٹا ور کو بھی ہٹا یا ،اس مو قع پر ٹیم کے ہمرا ہ پو لیس نفری بھی مو جو د تھی ،اس مو قع پر ٹیم کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہا ئی کو رٹ کے احکا ما ت پر بہر صو رت عمل در آ مد کو یقینی بنا یا جا ئے گا اور کو ئٹہ جو زلزلہ کے ریڈ زون پر واقع ہے میں غیر قا نو نی تعمیرات کی کسی کو اجا زت نہیں دی جا ئے گی جو بھی شخص چا ہے وہ کتنا ہی ہی با اثر کیوں نہ ہو خلا ف قا نو نی تعمیرا ت کر ے گا کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ،انہوں نے غیر قانونی تعمیرا ت میں ملوث عنا صر کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی حر کتوں سے با ز آ جا ئیں بصو رت دیگر کا رروائی کے لئے تیا ر رہے۔