وسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے عالمی فٹبالر آرنلڈ پیرالتا کو ان کے آبائی شہر لاسیبا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انھیں شہر کے ایک شاپنگ سینٹر کی کار پارکنگ میں ہلاک کیا گیا اور اس قتل کا مقصد اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کے خدشات کو مسترد کردیا گیا ہے کیونکہ حملہ آور پیرالتا کے پاس موجود سامان ساتھ نہیں لے گئے۔ اب تک اس معاملے میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ہونڈورن فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر عثمان میڈرڈ کا کہنا ہے یہ ایک ’المناک موت تھی جس پر قومی کھیل کے میدان سوگوار ہیں۔‘ ہونڈورس میں گروہی تشدد کی وبا عام ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ قتل کی شرح والے ممالک میں سے ایک ہے۔ 26 سالہ آرنلڈ ہونڈورس کے دارالحکومت ٹیگو سیگلپا میں قائم فٹ بال کلب اولمپیا کے لیے کھیلتے تھے اور گذشتہ جنوری تک وہ سکاٹ لینڈ کے کلب رینجرز کے لیے کھیلتے رہے تھے۔ انھوں نے سنہ 2012 میں لندن میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں بھی ہونڈورس کی نمائندگی کی لیکن چوٹ کی وجہ سے سنہ 2014 میں ہونے والے برازیل ورلڈ کپ کے سکواڈ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ہونڈورس کا فٹبالر آبائی شہر میں قتل
وقتِ اشاعت : December 11 – 2015