سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ”16 دسبر ہمیشہ آتا اور جاتا رہےگا لیکن اس دن کی بھیانک یاد ہمیشہ ہمیں جنجھوڑتی رہے گی، ان تمام شہدا کے لیے دعا کرنا چاہیے”۔
احمد شہزاد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اے پی ایس کے بچے شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہیں اور ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی۔ بنگہ دیش پریمئر لیگ(بی پی ایل) کے فائنل کھیلنے والے احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘آج 16 دسمبر ہے میں اس وقت سوچ رہاہوں ان ماؤں کے لیے جن کے لخت جگر گزشتہ سال 16 دسمبر کو اسکول گئے اور واپس نہیں آئے وہ چھوٹے بڑے سب پھول شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوگئے لیکن ہر پاکستانی کو سیکھا گئے کہ وطن پر قربان کیسے ہوجا تا ہے ان کی قربانی زندہ وجاوید رہے گی میرا ان شہیدوں کو سلام اور ان کی ماؤں کو سلام، تعلیم زندہ باد پاکستان پائندہ باد’۔December 16th will always come & go but the memory of this dark day will haunt us forever.Let us pray for all those martyred #APS #BlackDay
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 16, 2015
R children’s martyrdom is engraved in r hearts.it brought d whole nation on a single platform.a true exhibition of courage&determination#APS
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 16, 2015
قومی ٹیم کے تجربہ کاربلے باز محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اے اپی ایس کے شہدا اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔