|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2015

کوئٹہ :بلوچستان بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت9ماہ میں1863کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں 204شدت پسند ہلاک اور 29 زخمی جبکہ 8326 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان بھر میں 204دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 1863کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد اقسام کا اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں کارروائی کے نتیجے میں 20لاکھ 21ہزار گولیاں ، برآمد ہوئی ہیں ہیں ۔