گواد ر : گوادر میں پانی کی بحران شدت اختیار کرگیا شہری سمندر کا کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور جبکہ مقامی کمپنیوں نے فلٹر شدہ پانی کی قیمت بڑھا کر شہریو ں کیلئے مشکلیں اور بڑھا دیں تفصیلات کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں آبکاڑہ ڈیم کا پانی جو کہ گوادر سمیت گرد ونواح کے تمام علاقوں کیلئے پانی واحد ذریعہ تھا خشک ہوگیا جس سے پورے علاقے کے لوگ حصول آب کیلئے سرگرداں ہیں جس کے بعد سے تاحال محکمہ آب و حکومت بلوچستان اہل گوادر جیونی ، گتر ، پشکان پلیسری ، نگور شریف سربند ن کو پانی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے جس کے سبب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس بارے حکومت اداروں اور محکمہ آب رسائی کی جانب سے شہریوں کو طفل تسلیاں دینے میں 20سے 25دن گزرگئے ہیں لیکن تاحال شہری حصول آب سے کوسوں دور ہیں اور اب صورتحال یہاں تک پہنچی ہے کہ شہری غلاظت و برتن وغیر ہ کی صفائی و دھلائی کیلئے سمندر کا کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں حکومت بلوچستان و محکمہ آب رسائی کا دعویٰ کہ شہریوں کو واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا لیکن یہ وعدہ بھی تاحال وفانہ ہوسکا اورایک اندازے کے مطابق ڈیرھ لاکھ کی آبادی کیلئے اب تک صرف 10سے 12چھوٹے اور مقامی واٹر ٹینکرز کار دستیاب ہیں جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔