قلات : قلات میں شدید سر دی کی لہر جا ری سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں اور سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں شدیدسردی کی وجہ سے قلات اور گرد نواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8۔ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچھے چلاگیا ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہیں دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے عوام ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے ہیں سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات کو گیس کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے سردی کی بڑھتے ہی گیس پریشر بلکل زیرہ ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑا قلات عوامی حلقوں نے سوئی گیس کمپنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی قلات کے شہریوں کو جان بوجھ کر سڑکوں پر نکالنا چا ہتی ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کروڑوں روپے خرچہ کر کے قلات کے لیئے سولہ انچ قطر پائپ لائن بچانے کے باوجود قلات کو گیس فراہم کر نے میں کامیاب نہ ہو سکی جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قلات میں گیس کی پریشر میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے بصورت دیگر قلات کے عوام شدید احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ دارری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہو گی۔