|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2015

کوئٹہ +تربت: دشت میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ،9 مسلح افراد ہلاک جبکہ فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوا سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے درچکو میں ایف سی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی ایف سی نے حملہ آوروں پر جوابی کاروائی کی اس دوران مسلح افراد اور ایف سی کے درمیان15 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا حملے کے دوران 9 مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جھڑپ میں فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوا ہے جھڑپ 15گھنٹے سے زائد جاری رہی فورسز کی کمک کیلئے مزید تازہ دم دستے پہنچ گئے دو افراد کی لاشیں تربت پہنچا دی گئیں رات گئے تک جھڑپ کا سلسلہ جاری تھا دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں جھڑپ میں فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل ہارون گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا کہ اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ایف سی نے دشت کے مختلف علاقوں میں سرچنگ کی اور علاقے کے خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کی اطلاع کے مطابق ایف سی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پی بی 50 دشت میں ضمنی الیکشن کیلئے اضافی ایف سی کی چیک پوسٹیں لگا رہی تھی۔ جبکہ ضلع بولان کے علاقے مارگٹ میں روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 2سیکورٹی اہلکار زخمی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مارگٹ کے علاقے میں صادق چیک پوسٹ روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرل بم کا دھماکہ ہوا جس سے 2سیکورٹی اہلکار سپاہی میر زمان اور سپاہی ذاکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ چمالنگ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمالنگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار جارہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی آئی ای ڈی زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں صوبیدار غلام محمد ‘ کانسٹیبل ہدایت اور امیر علی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیامزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔