|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2015

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت قلات ،زیارت ،مستونگ اورپشین میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے جبکہ لوگوں نے لنڈابازار کارخ کردیاتفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں قلات ،مستونگ ،زیارت ،کان مہترزئی،رود ملازئی،ہربوئی،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے دن بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورساتھ ہی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں نواں کلی،بلیلی ،کچلاک ،چلتن ہاؤسنگ سکیم،کلی شابو ،کلی پائند خان،خروٹ آباد،سریاب ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،کاکڑکالونی،جان محمدروڈ،بلوچی اسٹریٹ سمیت شہرکے اکثرعلاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوکررہ گئی ہے شدیدسردی میں لوگ لکڑیوں اورکوئلہ خریدنے پرمجبورہوگئے دکانداروں نے لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیاخشک سردی سے اکثربچے خواتین اوربوڑھے بیمار ہوگئے اورساتھ ہی لوگوں نے شہرمیں قائم لنڈابازار کارخ کردیاجہاں سے کوٹ،سویٹراوردیگرسامان کی خریداری کررہے ہیں تاکہ اپنے آپ کوسردی سے بچایاجاسکے ۔