|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

نوشکی : لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ،فائرنگ کا تبادلہ جاری،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شیرجان آغا کے مقام پر قریبی پہاڑی سلسلہ سے قومی شاہراہ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا،بعدازاں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی ،آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری تھی،جبکہ نوشکی سے لیویز فورس کی بھاری نفری بھی متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں،تاہم جانی ومالی نقصان کی آخروقت تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔