|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ (ن) کی خا تو ن رکن بلو چستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی بلا مقا بلہ پہلی خا تو ن جبکہ مجمو عی طو ر پر 13ویں اسپیکر بلو چستان اسمبلی منتخب ہو گئیں ان کے مد مقا بل جمعیت علما ء اسلا م(ف) کے مفتی گلا ب خا ن کا کڑ تا خیر کے با عث اپنے کا غذات نا مزدگی جمع نہ کرا سکے ،نو منتخب اسپیکر بلو چستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی سے رکن بلو چستان اسمبلی و پینل ممبر سید لیا قت آغا نے عہدے کا حلف لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق جمعرات کو اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے لئے کا غذا ت نا مزدگی وصول کر نے کا سلسلہ صبح نو بجے سے دس بجے تک جا ری رہا اس دوران پا کستان مسلم لیگ (ن ) کی خا تو ن رکن صو با ئی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرا ئے تا ہم جمعیت علما ء اسلام (ف) کے اسپیکر کے عہدے کے لئے نا مزد امیدوار مفتی گلا ب خا ن کا کڑ تاخیر کے با عث اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذات نا مزدگی جمع نہ کرا سکے اس طرح راحیلہ حمید درا نی بلا مقا بلہ رکن بلو چستان اسمبلی منتخب ہو گئی جمعیت علما ء اسلام کے مفٹی گلا ب خا ن کا کڑ کا غذات نا مزدگی جمع کرا نے کے لئے آئے تو اسے یہ کہہ کر کا غذات نا مزدگی وصول کر نے سے انکار کیا گیا کہ وہ مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچے ہیں، اس مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے مفتی گلا ب کا کہنا تھا کہ اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے انتخا ب با رے اسمبلی رولز اور قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا ،اسمبلی اجلاس بلا ئے جا نے با رے ہر رکن اسمبلی کو اڑتا لیس گھنٹے قبل تحریری طو ر پر آ گا ہ کیا جا نا ضروری ہو تا ہے مگر یہاں بدھ کے روز مغرب کی نما ز کے بعد سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستا ن ڈا کٹر عبدالما لک بلو چ مستعفی ہو ئے جس کا ہمیں میڈیا کے ذریعے جا ن کا ری ملی جبکہ عشاء کی نما ز کے بعد الیکٹرا نک میڈیا کے ذریعے آج جمعرات کو اسمبلی اجلاس بلا ئے جا نے کے امکا ن کی نیوز چلی اور پھر بعد ازاں اجلاس کا اعلا ن کیا گیا ،انہوں نے اعتراض کیا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے بلا مقا بلہ انتخا ب کا اعلا ن کیا گیا مگراس کی ووٹنگ کے لئے ریٹرننگ آ فیسر کا نو ٹیفیکیشن تک جا ری نہیں کیا گیا بتا یا جا ئے ایسا کیوں ہے انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر ہی نہیں تو کا غذات نا مزدگی کی وصو لی کیسی اور اسے کیسے وصول کیا گیا ۔دریں اثنا بلو چستان اسمبلی کی نو منتخب رکن صو با ئی اسمبلی راحیلہ حمید درا نی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ان سے پینل ممبر سید لیا قت آغا نے عہدے کا حلف لیا ۔راحیلہ حمید درا نی بلو چستان اسمبلی کی پہلی خا تو ن جبکہ مجمو عی طو ر پر تیرویں اسپیکر ہے وہ بلو چستان یو نیورسٹی سے ما سٹر اور ایل ایل بی کی ڈگری حا صل کر چکی ہے ،راحیلہ حمید درا نی نے سال 2002ء میں مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فا رم سے سیاست کا ا س وقت آغاز کیا جب اسے خوا تین کے لئے مختص نشست پر کا میا بی ملی ،انہوں نے بطو ر صو بائی وزیر کے بھی خد ما ت کی انجا م دہی کی ہے ، بعد ازاں وہ مسلم لیگ (ن) میں شا مل ہو گئیں اسے سال 2013ء کے عا م انتخا با ت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر خوا تین کی مخصوص نشست پر کا میا بی ملی ،یا د رہے بلو چستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر سر دار محمد خان با روزئی تھے جبکہ راحیلہ حمید درا نی سے قبل جا ن محمد جما لی بلو چستان اسمبلی کے اسپیکر تھے جو مسلم لیگ (ن) کی قیا دت و دیگر کے ساتھ سینیٹ الیکشن کے مو قع پر اختلا فات کے بعد مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور پینل ممبران اسمبلی اجلاس کی صدارت کر تے رہے تا ہم بدھ کے روز بلو چستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ذا تی مصرو فیات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا ۔