کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے اسلام آباد میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے ملاقات کی اورکوئٹہ میں پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اورکوئٹہ پہنچنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی اس موقع پرپشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسینیٹرعثمان کاکڑ ،اراکین اسمبلی عبیداللہ بابت،نصراللہ زیرے،لیاقت آغا ودیگر بھی موجود تھے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے حکومتی معاملات اوربلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال پربھی پشتونخوامیپ کے صوبائی رہنماؤں کواعتماد میں لیا۔