چاغی: پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں ایرانی سر حدی حدود سے3 مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے ۔ماشکیل لیویز کے مطابق گزشتہ روز ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 3 مارٹر گولے ضلع واشک کا علاقہ تحصیل ماشکیل کلی آہو گو کے میدانی علاقے میں گر گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ایرانی حدود سے فائر کے گئے گولے دس پندرہ کلو میٹر پاکستانی سرحدی حدود میں گر گئے ہیں ۔یاد رہے اس قبل بھی ایرانی سر حدی فورسز کی جانب کئی بار مارٹر گولے فائر کئے جو پاکستانی حدود میں گر گئے پاکستانی حکام کی احتجاج کے بعد مارٹر گولے بند ہوگئے ،مگر ایک دفعہ پھر ایرانی فورسز کی جانب سر حدی خلاف ورزی کی گئی ہیں ۔ضلع واشک کے علاقہ تحصیل ماشکیل پاک ایران سر حد کے قریب واقع ہے ۔اس ضلع کی آبادی50 ہزار نفوس پر ہے ۔تمام آبادی ایرانی حدود کی جانب سے بار بار مارٹر گولے فائر کرنے کی وجہ سے شدید خوف وہراس میں رہتے ہیں ۔تحصیلدار ماشکیل عبد الباسط محمد حسنی کے مطابق فائر کئے گئے گولے میدانی علاقے میں گر گئے مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہیں تاہم گولے گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔