تربت : تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کاروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کیایک کمانڈر سمیت عسکریت پسندہلاک ہو گئے ، بھاری تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے سرین کہان میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کیاہم کمانڈرخلیل نادی سمیت عسکریت پسندہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے خود کارہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ ، سکولز اور ایف سی پر حملوں میں ملوث تھے۔
تربت: ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 3عسکریت پسندہلاک
وقتِ اشاعت : December 29 – 2015