|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2015

مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میں نادرا دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے. دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے. دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے گئے. دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے نادرا کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے. جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے. یہ ایک ابتدائی خبر ہے، جس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں