|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2015

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔خشک اور سرد موسم کے باعث وادی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ اورگردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی ، دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا آسمان پر بادل بھی چھائے رہے ، تاہم صبح دس بجے کے بعد دھند چھٹ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی چار تک جا گرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید سرد اور خشک رہے گا ۔