کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں بلوچستانی عوام ان امید رکھتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے افتتاح کے ساتھ اکنامک زونوں کی تعمیر اور گوادر سے ژوب تک ریلوے لائن بچھانے کی فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات دینگے کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بارے میں عوام کے ذہینوں میں اچھی رائے کو پروان چڑھایا جائے جبکہ بعض دوست انجانے میں ان کے سوچ کی تکمیل میں مدد دے رہے ہیں ۔یہ بات نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف کا دورہ ژوب خیرمقدمی بیان میں کہی‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے کچھ قوتیں نہیں چاہتے کہ بلوچستان جو پاکستان کا معاشی مستقبل ہے میں امن وامان قائم ہو اور یہاں کے عوام کی ذہینوں سے وفاق مخالف سوچ کو پروان چڑھا جائے جس کا مقصد بلوچستان میں اس نفرت کی بنیاد پر ووٹ بینک کو وسعت دینا ہے جس کیلئے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کو ہمیشہ ہمیشہ ختم کرنے کیلئے اور محب وطن بنانے کیلئے گوادر کاشغر شاہراہ جوکہ بلوچستان سے گزرنا تھا اپنے مفادات کیلئے ازحد زیادہ کوشش کی کہ وفاق روٹ کو تبدیل کرکے اس منصوبے کو متنازعہ بنایاجائے انہوں نے اس وقت وطن سے محبت کرنے والوں سے کہا تھا کہ کچھ قوتیں کی کوشش رہی کہ وہ پنجاب مخالف رائے عامہ کی تشکیل کرنے کیلئے روٹ کو متنازعہ بناکر اپنے مفادات کیلئے استعمال کریں لہٰذا وفاق ملک کی بہتر مفاد میں ان قو م پرستوں کو کوئی ایسا موقع فراہم نہیں کریں کہ جس کی بنیاد پر وفاق مخالف سوچ کو وطن دشمن قوتیں فروغ نہ دیں کیونکہ ان کی شروع دن سے کوشش ہے کہ اس عظیم منصوبے کو کالا باغ ڈیم جیسا ایک متنازعہ منصوبہ بنا کر اس کی آڑ میں سیاسی دکانداری چمکا سکیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان بلوچستان کی پسماندگی اور پاکستان کی معاشی مستقبل جو کہ بلوچستان سے وابستہ ہے یہاں پر ایسے اقدامات اٹھائے جس سے وطن مخالف قوتیں کو موقع نہ مل سکے کہ وہ یہاں پر نفرتوں کو ہوا دے سکیں بلوچستان کے تمام تر منصوبوں اور مسائل کو اپنے ترجیحات میں رکھیں اور خصوصاً بلوچستان کے حصے سے گزرنے والی روٹ پر اکنامک زون اورگوادر تا ژوب ریلوے ٹریک پر کام کرانے کا اس موقع پر اعلان کریں تاکہ یہاں پر ترقی اور خوشحالی کے راہیں کھولنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے دشمنوں کے عزائم کو منوں مٹھی تلے دبایا جاسکے کیونکہ بے روزگاری ایک بڑی وجہ ہے کہ جس نے بلوچستان میں بدامنی کو فروغ دیا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیراعظم یہ اعلانات اپنے دورہ ژوب کے موقع پر کرینگے۔