کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سڑکیں صرف علاقے کی نہیں بلکہ عوام کے مزاج بدل دیتی ہیں اقتصاری راہداری منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی تعمیر معیشت میں بہتری پیدا کرتی ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہوگا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سڑکیں معاشرے بدل دیتی ہیں بلوچستان کی عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے مشکور ہیں جنہوں نے بلوچستان کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری امن کی ضمانت ہوتی ہے جن معاشروں میں بیروزگاری ‘ پسماندگی نہ ہو وہاں دہشت گردی نہیں ہوتی بلوچستان میں آج جو کچھ حاصل ہورہا ہے وہ بہت پہلے مل جانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا بلوچستان میں اور بھی شاہرائیں ہیں جن کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہے گوادر ‘ رتوڈیرو ‘ مکران کوسٹل ہائی وے کی ازسرنوتعمیر سمیت پانچ سے دس شاہراؤں کی تعمیر کی گنجائش اب بھی موجود ہے جو بلوچستان کے عوام کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔