|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2015

کوئٹہ: انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے عوام بلاخوف وخطر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے حلقہ پی بی 50میں ضمنی انتخابات کے موقع پرتمام پولنگ اسٹیشنوں پرفرنٹیئرکوراورلیویزاہلکارتعینات کئے گئے ہیں عوام بلاخوف وخطر اپناحق رائے دہی استعمال کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوتربت کے دورہ کے موقع پرجمعرات کوحلقہ پی بی 50میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پرحلقے میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے گزشتہ روزتربت کادورہ کیاجہاں پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50کیچ میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اورانتخابات پرامن بنانے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پرفرنٹیئرکور ،لیویز اہلکار تعینات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے موقع پرحلقہ پی بی 50کیچ کے عوام بلاخوف وخطر ضمنی انتخابات میں اپناووٹ استعمال کرے انتخابات کے دوران کسی بھی گروپ اورفرد کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی عوام صوبے میں قیام امن ،ترقی اورخوشحالی کیلئے دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے انہوں نے کہاکہ عوام کاسیکورٹی فورسز پربھرپوراعتماد ہی ہماری کامیابی ہے ۔