یہ لڑکوں کی شوقیہ فٹبال ٹیم کی ایک پرانی اور غیر مبہم تصویر ہے، جو گزرے وقتوں میں شاید دنیا کے کسی بھی کونے میں آسانی سے دستیاب تھی لیکن تین دہائیوں بعد شام کے شمال مغرب میں ان کا چھوٹا سا گاؤں اب جنگ کی لپیٹ میں ہے۔
اب ان 13 نوجوان لڑکوں کا کیا بنا؟ جب میں نے پہلی بار تصویر دیکھی تو میں اُس کی ایک جھلک دیکھ کر ہی مسحور رہ گیا تھا۔ یہ ٹیم کی ایک بڑی سی تصویر تھی جس میں کھلاڑی ہرے اور سفید رنگ کے لباس میں ملبوس تھے۔ کھلاڑیوں کے گھنے بال اور مونچھیں دیکھنے والوں کو ایک دم سے 1980 کی دہائی کی یاد دلا دیتے ہیں۔ اب اِس تصویر کو تقریباً 30 سال گزر چکے ہیں اور ہم حالت جنگ میں ہیں۔ تو میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اِن لڑکوں کے ساتھ کیا ہوا۔






