|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2016

کوئٹہ : بلو چستان کے 30اضلاع میں تین روزہ پو لیو مہم 11جنو ری سے 14جنو ری تک چلا ئی جا ئے گی جس میں 24لا کھ 72ہزار616بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کی ویکسین پلا ئی جا ئے گی اس مقصد کے لئے 6ہزار6سو 3ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی تما م تر انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے صو با ئی کوآرڈینئٹرڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کے مطا بق بلو چستان کے تیس اضلا ع میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کی ویکسین پلا نے کے لئے 11جنو ری سے 14جنو ری تک تین روزہ انسداد پو لیو مہم چلا ئی جا ئے گی جس کے دوران 24لا کھ 72ہزار616بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے اس سلسلے میں کل 6ہزار6سو 3ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جن میں سے ٹرا نزٹ ٹیمیں 321ہیں مذکو رہ ٹرانزٹ ٹیموں میں 46 مستقل ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹوٹل فکسڈ ٹیموں کی تعداد 796 ہے ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق پولیو مہم کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پولیو مہم کے دوران پولیس لیویز اور ایف سی کی جانب سے ٹیموں کو مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ صوبے بھرمیں مہم کے دوران آخری بچے تک پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پہنچنے کی کوشش کی جائیگی انہوں نے کہاکہ سابقہ 2 مہمات کے دوران 90 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اب کی بار اس سے بھی زیادہ زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کی کوشش کی جائیگی واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال کے دوران 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم زیادہ حساس اضلاع میں سے پشین ایسا ضلع ہے کہ جہاں پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا اس سال مئی تک پولیو کی ماہانہ بنیادوں پر مہم چلا کر اس موذی مرض کو ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے جسے مکمل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ انکاری والدین کو منانے کیلئے علماء کرام سیاسی قائدین اساتذہ اور قبائلی مشران کی معاونت کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔