|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2016

ہرنائی : وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھاؤلان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع ہرنائی کے ملک عبدالعلی ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن اسمبلی عاصم کرد ، مسلم لیگ ن کے سنٹرل کمیٹی کے رکن سیدال خان ناصر و دیگر موجود تھے ملک عبدالعلی ترین نے نواب ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان بلا مقابلہ منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ضلع ہرنائی کی دعوت بھی اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جلد ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی نواب ثناء اللہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور بلا تاخیر انہیں زندگی کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے کی عوام کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزراء بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے صوبے کے عوام کو بنیادی مسائل حل کرنے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو ملک بھر کے قومی شاہراہوں سے ملانے کیلئے پختہ سڑکیں بنائے گے انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے صوبے کے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہے اور صوبے کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گے انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے سمیت صوبے میں میرٹ کی بحالی و دیگر اقدامات کرینگے انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائے گے انہوں نے کہاکہ عوام نے پارٹی پر جس اعتماد اور مینڈیٹ دیا ہے عوام کے اعتماد اور مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرینگے ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان میں مثالی امن قائم کرنے کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں گے اور پسماندہ علاقوں میں بجلی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور صوبے کی عوام کے مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری میں ہے بلوچستان کی خوشحالی ن لیگ کا وژن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیرہ محمد جان زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں وڈیرہ محمد اعظم زہری ولی محمد زہری عبدالقادر زہر ی عبدالشکور زہری نصیراحمد زہری محمد نواز زہری میر محمد عالم زہری اور حاجی محمد زہری سمیت شامل تھے وفد نے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد علاقوں کو بجلی کی عدم فراہمی اور اپنے علاقے سے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر نواب ثناء اﷲ خان زہری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے پسماندہ علاقوں کی ترقی تعمیر اور عوام کو بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں گے کسی سے ذیادتی اور ناانصافی ہر گز نہیں ہو گی تمام کام میرٹ پر کیئے جائیں گے عوام کی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی راہ میں حائل رکاٹیں برداشت نہیں کریں گے اب عوام باشعور ہو چکی ہے وہ حقیقی معنوں میں بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں قائد میاں محمد نوازشریف بلوچستان کے عوام سے کیئے وعدوں پر عمل کرکے صوبے کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔