|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2016

خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کابینہ تحصیل خضدار اور نال کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو ، ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوئے ، اجلاس میں پارٹی مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ، ممبر سنٹرل کمیٹی ووائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالصمد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر رئیس بشیر احمد نائید صدر اور جنرل سیکرٹری علی احمد پریس سیکرٹری سیف اللہ ملازئی، جوائنٹ سیکرٹر عبید گنگو، ماسٹر فدا بلوچ، غوث بخش بلوچ، عبدالمجید ، کاکا صدر نال خدا بخش بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر منیر احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد اکرم لہڑی، اللہ بخش بلوچ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے نیشنل پارٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے، اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو، سردار محمد اسلم بزنجو، عبدالحمید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائدین کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے اپیل بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست سے متاثرہو کر بھرپوراندازمیں ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جیو اور جینے دو کے پالیسیاپنا کر سیاسی وجمہوری انداز میں اپنے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے نیشنل پارٹی خضدار کے کارکنو وعدہ داروں کو ناکید کی گئی کہ وہ اپنی محنت اور جدوجہد کو مزید تیز کر کے پارٹی کو خضدار میں مزید مضبوط اور منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں