|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے سریاب کے علاقے بی بی نانی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسی بزدلانہ کاروائیاں کرنے والے عناصر امن کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کے عزم کو ہر گز متزلزل نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔