|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2016

کوئٹہ:  گوادر چینی کمپنی کے لئے سونے کی چڑیا جبکہ پاکستان کیلئے معاشی طور پر خاطر خواہ کامیابی کا باعث بنتا دکھائی نہیں دے رہا گوادر پورٹ سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں آمدنی کا 90فیصد چینی کمپنی کیلئے مختص جبکہ باقی صرف 10فیصد پاکستان کے حصے میں آئے گا جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کو گوادر پورٹ سے صرف 10کروڑ 80لاکھ روپے ہی مل سکے ہیں جبکہ دوسری جانب چینی کمپنی 1ارب 20کروڑ روپے منافع سمیٹ چکی ہے چینی کمپنی کے ساتھ گوادر سے متعلق معاہدہ 2007ء میں کیا گیا تھا جبکہ معاہدے کی مدت 2047ء تک باقی ہے اس طویل عرصے میں گوادر پورٹ سے متعلق تمام تر معاشی فائدہ زیادہ تر چینی کمپنی کے حصے میں ہی آنے والا ہے۔