|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2016

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے استحکام کیلئے خاموشی اختیار کررکھی تھی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کوکچلنے کی کوشش کی مگر پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی کچلنے سے کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے اگرآج پیپلزپارٹی کے چیئرمین احتجاجی تحریک کی کال دیدیں تووفاق کی حکومت نہیں رہیں گی گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کے منصوبے پرقوم پرستوں اورمذہب پرست جماعتوں کودھوکہ دیاہے گوادر کاشغراقتصادی روٹ سے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے عوام مستفید نہ ہوئے تو اس منصوبے کوکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر محمدصادق عمرانی نے کوئٹہ پریس کلب میں قائدجمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء بسم اللہ خان کاکڑ،حاجی اشرف کاکڑ،سیداقبال شاہ ،جمال جوگیزئی ،آغاجمال عبدالناصر ،جعفرجارج، رخسانہ احمدعلی، حفیظ مینگل، وقاص ندیم نے بھی تقریب سے خطاب کیاپیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میرمحمدصادق عمرانی نے کہاکہ بھٹو کی شخصیت ایک وسیع سوچ اوروسیع نظریہ تھا پیپلزپارٹی نے ملک میں 4آمروں کیخلاف جدوجہد کی اورٹوٹے پاکستان کودومرتبہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی بہترین حکومت عملی کے تحت بچایاگیاپیپلزپارٹی ایک وفاقی اورجمہوری مستحکم پاکستان کے حامی ہے پیپلزپارٹی نے دوسری جماعتوں کی طرح نعروں کی بجائے عملی سیاست کے ذریعے ملک میں جمہوری نظام اورعوام کی مضبوطی کیلئے کام کیاہے اسی ملک کوایٹمی قوت بھی بنایاانہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کوکچلنے کی کوشش کی مگر پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی کچلنے سے کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کومزید مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک ہوکر 2018کے انتخابات میں ان مصنوعی قیادت کوشکست سے دو چار کرے جواس وقت اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں بلوچستان میں برسراقتدار ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاسوچ غربت کے خاتمے اور پی آئی اے ،سوئی سدرن کے ملازمین کی بحالی کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں مگر آج بلوچستان میں قوم پرستوں اورنام نہاد وفاق پرست جماعتوں کے ڈھائی ڈھائی سال دور حکومت میں بھی عوام کوروزگارکے مواقع میسر نہیں کئے ہم نے ہمیشہ عوام کی سوچ کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ژوب میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے قوم پرستوں اورمذہب پرست جماعتوں کوگوادر کاشغرراہداری پرایک بارپھردھوکہ دیااوراین اے 50قومی شاہراہ اقتصادی راہداری سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں منظور شدہ منصوبہ ہے پنجاب کے حکمرانوں نے ایک پھریہاں کے محکوم اقوام اوران کی جماعتوں کودھوکہ دیکر اقتصادی راہداری روٹ کوپنجاب کی طرف موڑ دیاہے مگریہ یاد رکھاجائے کہ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت ایسے منصوبے کوکامیاب نہیں ہونے دیگی جس سے خیبرپختونخواوربلوچستان کے عوام محروم ہے انہوں نے کہاکہ ژوب تاڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کی آپ گریڈیشن کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ نے قرضہ دیاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایسے کسی بھی منصوبے کوکامیابی نہیں ہونے دیگی جس سے یہاں کے عوام کومزیدپسماندگی کی طرف دھکیلاجائے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء بسم اللہ کاکڑ نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک تاریخ ساز وتحریک ساز تحریک ہے اورہمیشہ سے ملک کے بالادست قوتوں کیخلاف لڑی ہے جمہوریت کی خاطر ملک کیلئے اپنا ہراقتدار کوٹکرایاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نہ ختم ہوئی اورنہ ہی کمزور ہے بلکہ جمہوریت کی خاطر خاموش رہی اوراب پیپلزپارٹی کے گریباں میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی توپیپلزپارٹی نے موجودہ حکومت کیخلاف تحریک شروع کردی انہوں نے کہاکہ اب تک ملک میں نہ تو امن وامان قائم ہوئی اورنہ ہی ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اس وقت تک قائم رہے گی جب تک یہاں عوام کی ضروریات اورامن وامان قائم نہ ہوانہوں نے کہاکہ اگر آج پارٹی کے قائد اعلان کرے توملک میں وفاقی یاصوبائی حکومتیں نہیں رہینگی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں اسلام آباد میں اے پی سی منعقد ہوئی مگر سیاسی قیادت کونظرانداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبے کوپنجاب کی طرف موڑ دیااوریہاں کے پسماندہ اورغریب عوام کوایک بارپھرنظرانداز کیاگیا۔