|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2016

کوئٹہ :  تلور کے شکار پر پابندی کے باوجود سعودی عرب کے شہزادے دالبندین شکار کھیلنے کیلئے پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود کوئی بھی غیر ملکی تلور کے شکا رکے لئے بلوچستان نہیں آئینگے مگر اسکے باوجود بلوچستان کے سرحدی علاقے دالبندین میں سعودی عرب کے شہزادگان شکار کھیلنے کیلئے دالبندین پہنچ گئے جو سپریم کورٹ کی کلم کھلا خلاف ور زی ہے پابندی کے باوجود شہزادگان شکار کے لئے دالبندین پہنچ چکے ہیں اور شکار میں مصروف ہے ۔ سعودی عرب کے شہزادگان کو بلوچستان کی بعض اہم شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہیں۔