کوئٹہ: کوئٹہ پولیس اورفرنٹیئرکور کے عملے سریاب میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 56مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے تفتیش کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پربی بی نانی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے ناکے پرفائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں عبدالعزیز اورسیف اللہ کوشہید کردیاتھاجس کے بعد کوئٹہ پولیس نے فرنٹیئرکور کے عملے کے ہمراہ سریاب کے علاقے کلی کیچی بیگ ،کلی قمبرانی،سریاب روڈ اورملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 56مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے تفتیش کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کردیا۔