اسلام آباد: اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
فی الوقت زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی.
زلزلے کے جھٹکے ہری پور، ایبٹ آباد، پنڈدادن خان،ہنگو، نوشہرہ، مردان، خیبرایجنسی اور پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے.
جبکہ پنجاب کے علاقوں میانوالی، چنیوٹ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے.
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے.
2016 کے آغاز کے بعد سے یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
اس سے قبل 25 دسمبر 2015 کو پاکستان، افغانستان اور ہندوستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث 30 افرد زخمی ہوگئے تھے.