|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2016

کوئٹہ:  بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہدائے قلات شہید گل بہار شہیدصوب دار بلوچ شہید واحد بلوچ شہیداحمد داد بلوچ اور شہید نصیر کمالان کو قومی غلامی کے خلاف بے لوث اور دلیرانہ جدوجہداور قومی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال جدوجہد تحریک آزادی کے لئے سنگ میل ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ سرزمین کی کھوکھ کھبی بھی بانجھ نہیں رہا خاک وطن ہمیشہ ایسے بہادر سپوت اور آذادی کے متوالے اور قربانی کے جذبے سے سرشار بلوچ فرزند جنم دی ہے جو اپنی جان کی قیمت پروطن کی حفاظت کرتے آرہے ہیں بلوچ تاریخ شہداء کی جدوجہداور قربانیوں کی تاریخ ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم ہزاروں سالوں سے اپنی جداگانہ شناخت اور وجود برقرار رکھنے کے لئے بیرونی حملہ آوروں اور نوآبادیاتی قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے شہداء نے جدوجہد اور قربانی کے فلسفہ کو اپنی خون سے ایندھن دیکر زندہ کیا ہے جس سے آنے والے بلوچ نسلون کو حوصلہ اور ہمت ملی ہے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ریاست سے قبل بلوچستان پر برطانیہ کا قبضہ تھا بلوچ قوم برطانیہ سے نجات حاصل کرتے ہوئے راہ آزادی میں نمایان جدوجہد کرتے ہوئے دنیا کو باور کرایا کہ بلوچ وطن بلوچ قوم کی ملکیت اور وطن ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد خطے میں صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر برطانیہ کے لئے یہان رہنا ناممکن ہوگیاتھا جوکہ بعد بلوچستان سے دستبردار ہوکر بلوچستان کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرچکا تھا لیکن خطے میں انہوں نے اپنی طویل المدت پالیسیوں کے ساتھ جس ریاست کو ذمہ داری سونپ کر ہندوستان کا بٹوارا کیا اس بلوچستان پر زبردستی قبضہ کرکے تمام تر بین الاقوامی قوانیں معائدوں کو بالائے طاق رکھ کر بلوچ قوم کو ایک طویل غلامی میں دھکیل کر بلوچ قوم کی معاشی تعلیمی ثقافتی اور سیاسی استحصال کا سلسلہ تیز کرکے بلوچ قوم سے ان کی آزادی شناخت اور خود مختاری کو چھین لی لیکن شہداء نے جدوجہد کی شاندار روایت کو زندہ رکھتے ہوئے بلوچ سماج سے موقع پرستی مصلحت پرستی خوف و دہشت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بلوچ قوم میں آزادی کے لئے بیداری پیدا کی گزشتہ چھ دہائیوں سے ریاست کے خلاف جاری جدوجہد بلوچ قومی آزادی کااثاثہ اور غلامی کے خلاف ایک کاری ضرب ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء کی جدوجہد بلوچ قوم کے لئے علم مشعل اور روشنی ہے آزادی پسند بلوچ عوام جذبہ آزادی کے ساتھ شہداء کی جدوجہد کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے آزادی کے صفوں میں شامل ہوکر شہداء کی ادھورے جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔