|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2016

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، افتخارحسین اورمحمد انورکے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے وارنٹ لینے کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت لی جائے گی اور پھر ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے برطانیہ سے پاکستان لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، افتخارحسین اور محمد انور کو پہلے ہی مفرورقراردے چکی ہے۔