|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2016

کوئٹہ:  صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 50کے نتائج کے حوالے سے تمام امیدواروں بشمول ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر‘ریٹرننگ آفیسر کو سوموار 11جنوری 2016ء کو اسلام آباد طلب کرلیاہے۔ واضح رہے کہ پی بی 50کیچ IIIکے ضمنی الیکشن کے نتائج کو امیدواروں کے تحفظات کی وجہ سے روک کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں کیس کی سماعت کریگا جس کیلئیامیدواروں کو مذکورہ تاریخ کو 11بجے اسلام آباد الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔