|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی اور مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر سید رضا آغا کے نام پرغور شروع کردیا واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی تھی اس حوالے سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بھی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کو اپنے پاس رکھنے کیلئے پرنس احمد علی بلوچ اور سید رضا آغا کے ناموں پر غور کرنے کیساتھ ساتھ اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ۔