|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2016

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا دوکان پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں دوکاندار شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں منیر مینگل روڈ پر واقع دوکان پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی پھینکا جو دوکان کے اندر گر کر زور دھماکہ سے پٹ گیا جس کی نتیجے میں دوکاندار موتی رام شدید زخمی ہو گیا دستی بم دھماکے سے دوکان کو شدید نقصان پہنچا دوکان اور نزدیگی دوکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے دھماکے کے اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹیئر کور اوربم ڈسپوزل سکواڈکا عملہ موقع پرپہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا مزید کا رروائی سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس پولیس کر رہی ہے ۔