|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادرکاشغر اقتصادی راہداری روٹ کو تبدیل کرنے کا مطلب مزید مسائل پیدا کرنا ہے بلوچستان کو بجلی جہاں سے دی جائے ہمیں قابل قبول ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری زراعت مکمل طورپر تباہ ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے کیا بی این پی مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ترقی چاہتے ہیں اور ترقی کی مخالفت کبھی بھی نہیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ ہمیں گوادر میں اقلیت میں تبدیل نہ کیا جائے کیونکہ اقلیت میں تبدیل ہونے سے وہاں کے عوام کو حقیقی معنوں میں ان کے وسائل پر اختیار نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری روٹ کو تبدیل کرنے کا مقصد مزید مسائل پیدا کرنا ہے اس منصوبہ میں بجلی کے حوالے سے جو بھی پروجیکٹ ہے اس سے بلوچستان کواب تک کوئی فائدہ نہیں ملا ہمیں بجلی نہیں مل رہی بجلی چاہئے انڈیا یا افغانستان سے مل جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہمیں صرف بجلی چاہئے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں زراعت مکمل طورپرتباہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں بلوچوں کو کسی بھی صورت اقلیت میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اور بلوچستان کے مسائل پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر چلیں گے ۔