|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2016

خاران :  آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے اپنے دورے خاران کے موقع پر ایف سی کے زیر اہتمام نئی پبلک سکول کا افتتاح کیا سکول پہچنے پر رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی،ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ،سرکاری آفیسران ،ڈسٹرکٹ و میونسپل کمیٹی چیئرمین ،علاقائی، معتبرین ،علماء کرام، سکول طلباء نے ان کا شاندار استقبال کیا آئی جی ایف سی کے ہمراہ ایف سی سیکٹر انچارج برئیکڈئر خالد،کمانڈنٹ نوشکی کرنل شاہد منظور،خاران ونگ انچارج کرنل محمد امین ساتھ تھے آئی جی ایف سی نے خاران ایف سی پرائمری سکول کے مختلف کلاس رومز اور بک اسٹال کا معانۂ کیا اس موقع پر سکول چیئرمین کرنل محمد امین نے آئی جی ایف سی کو سکول کے حوالے سے بریفنگ دیا سکول میں منعقد ہ افتتاحی تقریب اور ایف سی کمیپ میں قبائلی عمائدین کے تقریب سے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن،رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی،ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ،کمانڈنٹ نوشکی ودیگر نے خطاب کیا میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ خاران ضلع کے عوام پرامن اور محب وطن ہیں خاران بلوچستان میں دوسری ریاست تھی جہنوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا علاقے کی ترقی و خوشحالی اور امن کے حوالے سے خاران کے قبائلی عمائدین ،علماء کرام،عوام بلخصوص خاران سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی،رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،چیف جسٹس بلوچستان کا نمایاں کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور علاقائی معتبرین کے تعاون کے بغیر ترقی و خوشحالی اور امن وامان کی بحالی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی ملک کی سرحدوں کی تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کی حفاظت سمیت خاران میں لوگوں کو تعلیم،صحت اور دیگر فعالی شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھر پور اقدامات اُٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جو لوگ احساس کرکے واپس ملک کی ترقی و خوشحالی میں حصہ لینا چاہئے انہیں پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت ویلکم کرینگے انہوں نے کہا کہ ایف سی اور فوج میں ضلع خاران سمیت بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے میں خصوصی رعایت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں ایف سی نے امن قائم رکھنے میں جو اہم کردار ادا کیا ہے اس میں ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں سمیت عوام کی قربانی اور تعاون اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایف سی کی طرف سے خاران میں ہیلتھ سینٹر قائم کیا ہے جہاں مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہمی سمیت تعلیم کے حوالے سے ایف سی کی جانب سے پرائمری پبلک سکول مکمل ہواجس میں خاران کے بچے اور بچیوں کو معیاری تعلیم دی جائیگی پہلے فیز میں یہ پرائمری سکول ہے پھر انشاء اللہ اسی سکول کو مڈل ،ہائی اور کالج تک اپ گریڈ کرینگے آئی جی ایف سی نے خاران ایف سی سکول کیلئے مزید 50لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ خاران کے امن وامان کی بہتری کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی رکن قومی اسمبلی جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سمیت خاران انتظامیہ لیویز پولیس ،معتبرین اور عوام کاایف سی کے ساتھ مثبت تعاون رہا ہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران ایف سی پبلک سکول کیلئے اپنی طرف سے 50لاکھ روپے دینے اور 50 لاکھ روپے وفاقی وزیرجنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کی طرف سے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اور فوج کا امن وامان کی حوالے سے ملک بھر میں بلخصوص بلوچستان میں نمایاں کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام پر امن و محب وطن ہے ایف سی کے لوگوں کی جان و مال کی تحفظ سمیت ضلع خاران اور بلوچستان میں عوام کو تعلیم اور صحت اور دیگر فلاحی شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نمایاں کردار ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران سے متحدد نوجوانوں کی بازیابی کے حوالے سے آئی جی ایف سی سے خصوصی درخواست کی دریں اثناء آئی جی ایف سی نے ایف سی کیمپ میں قائم ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا ۔