|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی 18افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو حب شہر میں تیز رفتاری کے باعث جامعہ فاروقیہ کے قریب مقامی فیکٹری سے مزدوروں کو لے جانے والی کوچ تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی جس سے 18مزدور زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔