|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2016

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے جمعیت اورجمعیت نظریاتی کے انضمام کے لئے قائم8رکنی کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی منظوری دیدی جبکہ30جنوری کومرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں اس کی توثیق کی جائے گی،بیان کے مطابق مصالحتی کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولاناعبدالستارشاہ،جمعیت کی جانب سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،ایم این اے مولاناامیرزمان اورمولاناحافظ محمدیوسف جبکہ جمعیت نظریاتی کی جانب سے سیدکمال شاہ،مولانامحمدحنیف اورمولاناصلاح الدین کمیٹی کے ارکان تھے،مولانامحمدطاہرکوبھی کمیٹی کارکن بنایاگیاکمیٹی نے تین اجلاسوں کے بعدانضمام کامتفقہ فارمولا10دسمبر2015کودستخط کرکے اس کے نقول مرکزی قائدین کوبھیجوائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدمولانافضل الرحمن نے12جنوری کومرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کمیٹی کی متفقہ سفارشات اورفارمولے پرغورکرنے کے بعداس کومنظورکرلیااوراس کی توثیق کے لئے 30جنوری کومرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں لے جانے کافیصلہ کیا،جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے مرکزی قیادت اورمرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔