|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2016

کوئٹہ : انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور میجرجنرل شیرافگن اورڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیومہم کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گانوجوانوں کے خون کورائیگاں نہیں جانے دیں گے دھماکے کی تفتیش کاعمل جاری ہے پولیس کے جوانوں کوشہادت نصیب ہوئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے جائے وقوعہ کامعائنہ کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جن میں11 پولیس1 ایف سی اور2 شہری شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کا مقابلہ کر تے ہوئے شہادت نوش کیا ہے امن کی بحالی کیلئے پولیس اہلکاروں کاخون رائیگاں نہیں جائیگاعلاوہ ازیں آئی جی ایف سی ڈی آئی جی کوئٹہ سیدامتیاز شاہ اوردیگر حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔